واٹسن کی شاندار بلے بازی، کوئٹہ نے پشاور کو شکست دیدی

ابوظہبی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے 166 رنزکاہدف 2 وکٹوں پرپورا کیا، شین واٹسن نے 91 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
گلیڈی ایٹرز نے زلمی کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
اس سے قبل ابوظہبی کے شید زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز اس مرتبہ آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے کیا اور دونوں نے ٹیم کو 58 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
آندرے فلیچر اس اسکور پر 26 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے، تاہم اس کے بعد کامران اکمل نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے امام الحق کے ہمراہ 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
امام الحق 46 رنز بنانے کے بعد 98 کے مجموعے پر فواد احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو کامران اکمل کو کیرون پولارڈ کی شکل میں ساتھی مل گیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 31 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی لیکن 129 کے مجموعے پر کامران اکمل 72 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں