جنگ کسی ملک کی بجائے دہشتگردی کیخلاف ہونی چاہیے: جان ابراہم

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہونی چاہیے لیکن کسی ملک یا مذہب کے خلاف نہیں، دو ملکوں کے مابین جنگ سے دونوں فریق متاثر ہوتے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نے کہا کہ ‘میرے خیال میں جنگ کسی مخصوص ملک اور مذہب کے خلاف نہیں ہونی چاہیے بلکہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے اس معاملے میں میرا موقف واضح ہے کیوں کہ میں اُن اداکاروں کی طرح نہیں ہوں جو کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہ بیان عوام کو اچھا لگے گا یا بُرا۔
جان ابراہم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس معاملے کو یہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے، روایتی لوگوں میں ڈھل کر دوسرے ملک سے لڑائی مول نہیں لینی چاہیے۔ اس کا یک طرفہ نقصان نہیں ہوتا بلکہ دونوں فریق اس سے متاثر ہوتے ہیں اسی لئے میں بھی جنگ کرنا نہیں چاہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں