پاک بھارت تنازع، ٹریور نوح نے ٹویٹ پر معافی مانگ لی

لاس اینجلس: جنوبی افریقی اداکار و میزبان ٹریور نوح نے پاک بھارت تنازعات کے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی فضا کو مزاح کے ذریعے بہتر بنانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کامیڈین، اداکار و میزبان ٹریور نوح کے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتے تنازعات پر بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نسلی امتیاز پر مبنی، ناپسندیدہ حرکت اور دقیانوسی انداز قرار دیا گیا۔


ٹریور نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ بطور کامیڈین میں نے یہ اس کشیدہ فضاکا گھمبیر پن دور کرنے کیلئے کیا لیکن میں معافی چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو اور دوسروں کو تکلیف پہنچی اور میرا آپ کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں