متھیرا طلاق پر صرف خاتون کو قصوروار ٹھہرانے کیخلاف بول پڑیں

لاہور: اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے، لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہراتے ہیں جو ظلم ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں متھیرا نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ ہونا چاہیے۔ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ اپنی بولڈ اداکاری کے سبب خصوصی شہرت رکھتی ہیں جس کے سبب فلمی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں