پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی سیاستدان پاکستان کے دفاعی نظام کے خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی امریندرسنگھ نے مودی کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے اور جنگ میں نیوکلیئر ہتھیار کے استعمال سےگریز نہیں کرے گا۔
نھارتی پنجاب کےوزیر اعلٰی امریندرسنگھ نے اپنی حکومت کو کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے۔
خیال رہے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت کے موازنے میں بھارت سے بہت آگے ہے۔
اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سےفضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10 دن کاگولہ بارود ہے۔
امریکی اخبار نے مزید کہا تھا جنوبی ایشیاکی 2جوہری طاقتوں میں فضائی تصادم بھارتی فوج کا امتحان ثابت ہوا، بھارتی طیارہ اس ملک کی فوج نے تباہ کیا جواس سے تعداد میں آدھی ہے۔
بھارت حکومت کے مطابق بھارتی فوج کے اڑسٹھ فیصد آلات پرانے اور بوسیدہ ہوچکے ہیں، بھارتی فوج کی صورت حال خطرناک حد تک خراب ہے ہمارے فوجیوں کے پاس جدید آلات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں