پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لیکر سکردو پہنچ گیا

کوئٹہ: (سٹی نیوز) حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ دالبندین (بلوچستان) سے زائرین کو لیکر سکردو پہنچا۔

زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا جبکہ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے سکردو پہنچانے پر بھی پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں