سائرہ یوسف لوگوں کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھنے کی قائل

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ کئے بٖغیر آگے بڑھنے کی قائل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ نے شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جانتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں کہ لوگوں کا ردعمل کیسا ہوگا لیکن وہ لوگوں کے روئیے اپنے اوپر حاوی نہیں کرسکتی ہیں اور یہ بھی جانتی ہیں کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف کو شہروز سبزواری نے گزشتہ سال طلاق دے دی تھی اور طلاق کی وجہ بننے والی صدف کنول سے گزشتہ دنوں شادی کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں