مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید

سرینگر: (سٹی نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم نہ رک سکے، ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

ضلع راجوڑی کے علاقے کالا کوٹے میں بھارتی غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کر دیا۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارت و مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے۔

رواں ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جاری جھڑپوں میں بھارتی فوج کو شدید سبکی ہوئی ہے اور بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب مودی سرکار چینی فوج سے شکست کا بدلہ کشمیر میں نہتے عوام پر گولیاں برسا کر بہادری ثابت کرنے کی کوشش میں نظر آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں