وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی رچا رکھی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مگر انہوں نے خود قومی اسمبلی کی ایک اہم ممبر سے خفیہ شادی رچائی ہوئی ہے۔
معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی رچا رکھی ہے ان کی شادی پر بیگم کلثوم نواز بہت رنجیدہ اور سیخ پا تھیں۔معروف صحافی نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ خاتون ایک ذہین اور محنتی ایم این اے ہیں ، اپنی صلاحیتوں کی بنا پر وہ کبھی ایک جماعت میں جاتی ہیں اور کبھی کسی دوسری جماعت میں ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور اسحاق ڈار کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس خبر کی تردید کر سکتے ہیں تو کریں نہیں تو ہم اسی پروگرام میں شادی کا وقت ، جگہ اور دوسرے معاملات بتا دیں گے۔اگر کوئی خاتون کا نام بتا دے تو ہم انہیں انعام بھی دیں گے۔
چوہدری غلام حسین نے مسلم لیگ کے ایم این ایز اور قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دوسروں کے ذاتی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنی گریبانوں میں جھانکیں ، ساتھ ہی انہوں نے ایک اور دعویٰ بھی کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک وزیر نے ٹی وی اینکر سے خفیہ شادی کی ہوئی جبکہ ایک رہنما ء نے بیٹی کی دوست کے ساتھ شادی کی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ کے ایک ممبر اسمبلی دوسری خاتون ممبر قومی اسمبلی سے شادی رچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں