چیئرمین شہریار خان نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شہریار خان نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان وزیراعظم ہاوس میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں جاری تقریب کے دوران کیا۔ شہریار خان نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی میں سرفراز احمد کا بہت ہاتھ ہے جو وقت کیساتھ ساتھ میچور ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے ہی سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہتے اور اس بارے میں انضمام الحق سمیت دیگر ماہرین سے بھی مشورہ کیا تاہم یہ سوچا کہ سرفراز احمد کی مشاورت کے بعد یہ کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہوئے لفٹ میں سرفراز احمد سے کہا کہ آپ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہتے ہیں، کوئی اعتراض تو نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جیسے آپ کی مرضی، میں تو اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، لہٰذا سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں