یہ نسخہ کروڑ پتی ٹیک ماہرڈیوایسپری نے متعارف کروایا

نیویارک(نیوزڈیسک)کام کے دوران اکثر بار بار نیند آنے لگتی ہے اور موڈ بھی خراب رہتا ہے۔اگر آپ کو بھی اس طرح کا مسئلہ درپیش ہے تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتایا گیا نسخہ آزما کرآپ اپنے دماغ کو چاک و چوبند رکھ سکتے ہیں۔یہ نسخہ کروڑ پتی ٹیک ماہرڈیوایسپری نے متعارف کروایا ہے۔26سال کی عمر میں کروڑ پتی بن جانے والے ڈیونے اپنی کمپیوٹر مہارت کو ’بلٹ پروف‘ کافی متعارف کرونے میں استعمال کیا اور ایسی کافی ایجاد کی جس کی وجہ سے آپ کسی کام پرفوکس کرسکتے ہیں۔ڈیو کی عمر اب 45سال ہوچکی ہے اور اس نے دوہفتوں پر مشتمل ایسا طریقہ بتایا ہے کہ جس کی وجہ سے آپ کا موڈ اچھا رہنے کے ساتھ دماغ بھی ٹھیک طرح کام کرے گا۔
سورج سے نہ ڈریں
ہم اکثر سورج کی روشنی سے بھاگتے ہیں کہ اسکی وجہ سے ہمارا رنگ خراب ہوجائے گا یا کینسر لاحق ہوجائے گا لیکن ڈیو کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی سے ہرگز نہ بھاگیں کیونکہ اس کی روشنی میں بیٹھنے سے وٹامن ڈی بنے گی اور آپ کا جسم چاک و وبند رہے گا۔باہر جائیں اور چند منٹ کے لئے دھوپ میں کھڑے ہوجائیں۔
ٹی وی، موبائل اور لیپ ٹاپ کی روشنی کم کرلیں
ان گیجٹس سے نکلنے والی روشنی کی وجہ سے دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اگر آپ ان کی روشنی کم کرلیں گے تو آپ کے دماغ کو سکون ملے گا اور ساتھ ہی آنکھوں فرحت میسر آئے گی۔
سونے سے قبل
جب بھی سونے کے لئے بستر پر لیٹیں تو تمام بتیاں بجھا دیں ، موبائل اوراور ٹی وی کو بھی بند کریں۔ایساکرنے سے آپ کے جسم سے ’میلاٹونین‘ خارج ہوگی جو آپ کے جسم کو ایک پیغام دے گی کہ اب سو جا?۔ایسا کرنے سے آپ کو تمام رات پرسکون نیند آئے گی۔
سونے سے قبل شہد کھائیں
رات کو بستر پر لیٹتے ہوئے ایک چمچ شہد کھائیں اور پرسکون نیند کے مزے لیں۔شہد میں وہ تمام اجزاء4 موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آتی ہے۔
لمبے سانس لیں
جب بھی سونے کے لئے لیٹیں تو گہرے سانس لیں،20منٹ لمبے سانس لینے سے آپ کے جسم کو سکون ملنے کے ساتھ آپ تازہ دم محسوس کریں گے،تمام تھکان اترنے سے آپ کو اچھی نیند آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں