حارث جلد صحت یاب ہو کر ٹیم جوائن کرنے کیلئے بیتاب

لاہور: (سٹی نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا قومی پیسر حارث رؤف جلد صحت یابی کے بعد قومی ٹیم جوائن کرنے کیلئے بیتاب ہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر وہ قرنطینہ ہو گئے اور تمام احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے انہیں شدید مایوسی کا سامنا رہا لیکن چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کی فون کال نے بڑا حوصلہ دیا۔ حارث رؤف کے مطابق ان کا ڈاکٹر سہیل سلیم اور ڈاکٹر ریاض سے مسلسل رابطہ ہے جن کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے وہ جلد صحت یابی کے بعد قومی ٹیم جوائن کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق حیدر علی اور عمران خان کا نتیجہ منفی آنے پر انہیں لاہور طلب کیا گیا ہے جہاں دوسرے منفی نتیجے کی صورت میں ان کی انگلینڈ روانگی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں