لاہور: ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور: (سٹی نیوز) لاہور میں کاہنہ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

رائیونڈ روڈ بھوتیاں چوک کے قریب صبح سویرے موٹر سائیکل رکشہ جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت شہزاد، فاروق، زریاب، زاہد اور علی حسنین کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں