نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کا ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ترکی کے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں اہم ملاقاتیں اور بحری دفاعی اداروں کے دورے کیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا۔ گلچک میں ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

گلچک اور استنبول کے نیول شپ یارڈز کے دوروں کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جارہے میلجم جہازوں کے پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ہونے والی اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات اور بحری شراکت کو مزید فروغ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں