گزشتہ 10 سالوں میں کھلاڑیوں کی کمائی، فوربز نے نئی فہرست جاری کردی

لاہور: (سٹی نیوز) گزری دہائی میں کس نے کتنی کمائی کی؟ امریکی جریدے فوربز نے کھلاڑیوں کی نئی فہرست جاری کردی۔ باکسر مے ویدر سرفہرست جبکہ کرسٹانو رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق باکسر مے ویدر ستاسی کروڑ انتیس لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ فٹبالر کرسٹانو رونالڈو کا اکہتر کروڑ، اکہتر لاکھ ڈالر کما دوسرا اور باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز کا سڑسٹھ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

فٹبال کے میدان پر حکمرانی کرنے والے میسی کمائی کے لحاظ سے اپنے ہم عصر رونالڈو سے پیچھے رہ گئے۔ ایک دہائی کے دوران ان کی آمدن سڑسٹھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر رہی، فہرست میں ان کا چوتھا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں