پنجاب حکومت کا سکولوں کی چھٹیوں میں 12 جنوری تک توسیع کا اعلان

لاہور: (سٹی نیوز) حکومت نے آج ایک دن سکول کھلنے کے بعد مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا، موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، پنجاب بھر میں سکولز کل سے بند رہیں گے۔

پنجاب میں سردی کی لہر، حکومت نے مزید 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول کل سے بند رہیں گے، 13 جنوری سے سکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل سکولوں کو آج کھول دیا گیا تھا تاہم حکومت نے سردی میں شدت کے سبب فیصلہ بدلتے ہوئے مزید چھٹیوں کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں