محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

اسلام آباد: (سٹی نیوز) پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ الحمد للہ ! دُنیا کی دوسری بڑی کوہ پیما سر کر کے پاکستانی پرچم لہرادیا ، میں بطور پہلا پاکستانی کوہ پیما جس نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا ! اب دُنیا بھر میں اپنے ملک اور اپنے علاقے سکردو کا نام روشن کرونگا۔

اس سے قبل دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے لیے پاکستان آنے والے بلغارین کوہ پیما مہم کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اتانس جارجیو سکاتوف 19 دسمبر 2020 کو پاکستان پہنچے تھے۔

اسلام آباد میں مہم کے حوالے سے تمام متعلقہ لوازمات پورے اور مراحل طے کرنے کے بعد وہ 29 دسمبر کو کے ٹو کے بیس کیمپ پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں