” مجھے ابھی ابھی یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کی پیشکش کی گئی کہ ۔۔۔ “ معروف اداکارہ ارمینا خان نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر آپ کے گال لال ہوجائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک ’ایسکرٹ ایجنسی‘ کی جانب سے بطور ایسکرٹ کام کرنے کی آفر موصول ہوئی ہے۔
ٹوئٹر پر ارمینا خان نے لکھا کہ انہیں ایک بار پھر ایک ’ ایسکرٹ ایجنسی‘ کی جانب سے بطور ایسکرٹ کام کرنے کی آفر موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایسکرٹ ایجنسیاں کاروباری شخصیات و اعلیٰ عہدیداروں کو مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے خوبصورت لڑکیاں فراہم کرتی ہیں۔ یہ لڑکیاں متعلقہ شخص کے ساتھ پارٹی، کاروباری میٹنگز اور غیر ملکی سفر میں بطور ساتھی جاتی ہیں اس کے علاوہ بعض لڑکیاں جسمانی تعلق بھی قائم کرتی ہیں۔
ارمینا خان نے ایسکرٹ ایجنسی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ بہت ہی پیارے پاگل کے بچو، ایسکرٹس اداکارائیں نہیں ہوتیں اور اداکارائیں ایسکرٹ نہیں ہوتیں ، لہٰذا گھٹیا پن دکھانا بند کرو، یا پھر اپنی زندگی میں موجود خواتین کو بھی بتادو کہ تم کتنے گھٹیا ہو‘۔ارمینا خان نے سخت زبان کے استعمال پر اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی اور کہا کہ وہ اپنی زبان پر معافی چاہتی ہیں لیکن انہیں یہ سب کچھ کہنا ہی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں