”پاکستانیو!!! ہم آ رہے ہیں۔۔۔“ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، ٹیم کب آ رہی ہے؟ پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا کر بھارتیوں کو شدید ”مرچیں“ لگا دیں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کے دوران ہی پاکستانیوں کیلئے کرکٹ کے میدان میں سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے رواں مہینے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا جبکہ دوسرا میچ 2 اپریل اور تیسرا میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز گزشتہ سال نومبر کے ہونا تھی تاہم خراب موسم، لاہور میں سموگ کی بدترین صورتحال اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی شرکت کے باعث سیریز ملتوی کی گئی۔
ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 میچ کیلئے لاہور آمد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے بھی بالکل تیار ہے۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ صرف میچ کی تاریخوں میں تبدیلی ہوئی ہے اور اب یہ میچ مارچ کے بجائے یکم اپریل سے 4 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں