مصری ٹی وی اینکر گرفتار

قاہرہ (ویب ڈیسک)مصر میں استغاثہ نے ٹی وی چینل وَن پر مصر النھاردہ کے نام سے پروگرام کرنے والے اینکر خیری رمضان کو تحقیقات کے لیے 4 روز زیر حراست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروگرام اینکر خیری رمضان نے چند روز قبل اپنے پروگرام کے دوران ایک پولیس افسر کی بیوی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا ذکر کیا تھا۔ اس خط کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی کم تنخواہوں کے سبب وہ اور دیگر افسران کی بیویوں کو بچوں کے اسکول کے اخراجات برداشت کرنے میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں