لاہور کے بعد راولپنڈی میں نابیناافراد کا احتجاجی مظاہرہ،گاڑی کی ٹکر سے ایک زخمی،گاڑی کی چابی نکال لی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کے بعد راولپنڈی میں بھی بصارت سے محروم افراد مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے ،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کے دوران وکیل کی گاڑی نا بینا شخص سے ٹکرا گئی،جس سے وہ سڑک پر گیااور زخمی ہو گیا، نابینا افراد نے وکیل کی گاڑی روک لی اورتلخ کلامی کے دوران گاڑی کی چابی نکال لی۔نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ بے روزافراد کو نوکریاں فراہم کی جائیں اور مستقل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں