”مبشر زیدی کان کھول کر بات سن ! میرے پاس آپ کی بیٹیوں کی قابل اعتراض تصاویر ہیں اور۔۔۔“ معروف صحافی مبشر زیدی کو شرمناک ترین دھمکی دیدی گئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی مبشر زیدی نے عمران خان کی تیسری شادی پر اپنے انداز میں کچھ تبصرے کئے تو سوشل میڈیا پر ان کے خاندانوں کی تصاویر شیئر ہونا شروع ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے ناصرف معافی مانگی بلکہ عمران خان سے درخواست کی کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے کہہ کر یہ تصاویر ڈیلیٹ کروا دیں۔
اس دن کے بعد مبشر زیدی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے اور صارفین کو جب بھی موقع ملتا ہے، دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر دیتے ہیں۔ مبشر زیدی نے اپنی تحریر اور ٹوئٹس ناپسند کرنے والے افراد کو پیغام دینا چاہا تو انہیں شرمناک ترین دھمکی دیدی گئی۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”جو اخبار پسند نہیں، وہ مت خریدو۔ جو چینل پسند نہیں، ریموٹ کنٹرول سے اسے بدل دو۔ جو فلم پسند نہیں، اسے مت دیکھو۔ جو لیڈر پسند نہیں، اس کی تقریر سننے جلسے میں نہ جاﺅ۔ بھائیو! میری تحریر، میرے ٹوئٹ پسند نہیں آتے تو فالو مت کرو۔ اتنا سادا سا آپشن ہے۔ اپنا دل کیوں جلاتے ہو؟“

اپنا تبصرہ بھیجیں