چیف جسٹس نے گیس کنکشنز سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گیس کنکشنز سے متعلق از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے گیس کمپنیوں کو ہر 2 ماہ بعد گیس کنکشنز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ نے گیس کنکشز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ گیس کا کوئی کنکشن سفارش پر نہیں دیا گیا۔ عدالت نے گیس کنکشن سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا اور گیس کمپنیوں کو ہر 2 ماہ بعد کنکشنز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس نے گیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کو حکم دیا کہ تمام کنکشنز کا ریکارڈ مکمل رکھا جائے الیکشن قریب آتے ہی دھڑا دھڑ کنکشن جاری ہوتے ہیںسیاسی سفارش پر کنکشنز ثابت ہوئے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں