پی سی بی نے ملازمین کی برطرفی کے نوٹسز واپس لے لیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 55 سٹاف اراکین کو رواں ہفتے جاری کیے گئے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر اسٹاف کی زیادتی موجودہ بورڈ کے لیے طویل مدتی پائیداری کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے وقت کا چنائو بہت اہم ہوتا ہے لہٰذااس عمل سے متعلق اپنائے گئے طریق کار اور ذرائع مواصلات میں بہتری کی ضرورت تھی۔

وسیم خان نے کہا کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ہم نے اپنے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پر فوری نظرثانی کی ہے تاہم اس دوران پی سی بی اپنی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری رکھے گا۔

سی ای او پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اپنے ملازمین کی معقول تعداد کویقینی بنانے کے لیے مقررہ وقت پر ضروری فیصلے کرے گا۔ ملک بھر میں پی سی بی کے کل ملازمین کی تعداد 710 ہے جس میں سے361 لاہور اور 70 کراچی میں ملازمت سرانجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں