حکومت کا رواں بجٹ میں کاشتکاروں کو 357 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور: ( سٹی نیوز) حکومت نے رواں بچت میں کاشتکاروں کو 357 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے جس کو کاشتکار تنظیموں نے خوش آئند قرار دے کر کپاس کی امدادی قیمت اور بجلی کے فکس ریٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبے کے باوجود تاحال کپاس کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی جس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی صرف 85 لاکھ بیلز ہونے سے مقررہ ہدف پورا نہیں ہو سکا اور رواں سال بھی کاشتکاروں کے لئے 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مثالی کاشتکار بھی پریشان ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مختص فنڈز کو جاری کرنے میں بھی مسائل سامنے آئیں گے جن کو حل کر کے زراعت سے وابستہ تمام اسکیمیں شروع کر دیں گے۔

بجٹ میں زرعی قرضوں کے مارک اپ میں کمی کے ساتھ مشینری اور ٹریکٹروں کی خریداری کے لیے بھی کافی حد تک ریلیف دیا جس کو مزید بہتر کرنے کے لیے کاشتکاروں نے بھی بجلی فی یونٹ 4 روپے سستی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں