عورتوں کا حق مارنے والے آخرت میں مجرم ہونگے: نیلم منیر

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں وہ قیامت کے روز بہت بڑے مجرم ہوں گے، ایسے لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر عورتوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ایک بچی کی تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر اسلامی اور غیرقانونی ہے، عورتوں کا حق مارنے والے لوگ قیامت کے روز عذاب سے بچ نہیں سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں