شاہ رخ خان نے بہاولپور متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کے حوالے سے بھارت میں سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ انہوں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں آئل ٹینکر میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔
شاہ رخ خان کی جانب سے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے کئے گئے اعلان کی جھوٹی خبر بھارت میں سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی۔ہندوستانی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی نے اس خبر کی تصدیق کے لیے جب شاہ رخ خان کی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے، تاہم اداکار کی میڈیا ٹیم نے خبر کو جھوٹا قرار دیا۔شاہ رخ خان کی میڈیا ٹیم کے مطابق اداکار ہمیشہ سے امداد دیتے آئے ہیں، مگر انہوں نے کبھی بھی اپنی امداد کی تشہیر نہیں کی، تاہم سرحد پار امداد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جھوٹی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہ رخ خان کی ایک جہاز حادثے میں ہلاک ہونے کی خبر بھی وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں