دنیا کی سب سے سینئر ایئر ہوسٹس جو اس چہرے کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہتی ہے

کراچی ( سٹی نیوز) گزشتہ کچھ دنوں سے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس صابرہ رضوی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس تصویر کو بنیاد بنا کر ان پر تنقید کی جارہی تھی تاہم اب پی آئی اے بھی میدان میں آگئی اور اپنی ایئر ہوسٹس کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ناقدین کے منہ بند ہوگئے۔
اداکارہ و ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ شمع جونیجو نے 2 جولائی کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک ایئر ہوسٹس کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’’دنیا کی سب سے سینئر ایئر ہوسٹس جو اس چہرے کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہتی ہے‘‘

۔ شمع جونیجو کی جانب سے یہ ٹویٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہڑبونگ مچ گئی۔ کچھ لوگوں نے پی آئی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو بہت سے لوگ صابرہ رضوی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والیاسی ہنگامے میں آج (جمعرات کو) پی آئی اے بھی شامل ہوگئی ہے اور اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے صابرہ رضوی کی تصویر شیئر کی ہے۔ پی آئی اے نے صابرہ رضوی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’’ اسی چہرے کے ساتھ مسکراہٹیں پھیلانے والی خاتون ، جو کہ پی آئی اے کی انتہائی جاں نثار ملازم ہے اور انتہائی پیشہ وارانہ اور بے خوفی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہے‘‘۔

متنازعہ ٹویٹ کے بعد شمع جونیجو نے بتایا تھا کہ انہیں صابرہ رضوی نے خود اپنی کچھ تصاویر فراہم کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ پی آئی اے میں کتنا زیادہ کام لیا جاتا ہے اور عمر گزرنے کے ساتھ وہ کیا سے کیا بن گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں