آزادکشمیر میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیاں

مظفرآباد: (سٹی نیوز) آزادکشمیر میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ اہم شخصیات کی جانب سے شہداء کی قبروں پر حاضری دی گئی۔

مظفرآباد میں یوم دفاع پاسکتان کی مناسبت سے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کے شرکاء نے چہلہ چوک سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی۔

وزیر اعظم آزادکشمیر بھی گزشتہ دنوں وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹننٹ ناصر خالد شہید کی قبر پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مظفرآباد سمیت آذادکشمیر کے دیگر ضلعی مراکز اور چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں