دوسروں کی ثقافت اپنا کر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی: قوی خان

لاہور: (سٹی نیوز) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی ثقافت کی پیروی کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قوی خان کا کہنا تھا کہ فلم ، ٹی وی اور سٹیج ایسے موثر پلیٹ فارمز ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھائی جاسکتی ہے اور حکومت کو بلا تاخیر اس پر کام کا آغاز کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس سلسلے میں جامع پالیسی بھی مرتب کرنی چاہئے۔

قوی خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں کسی طور پر بھی بھارتی ثقافت کے حق میں نہیں اور بھارتی فلموں اور ڈراموں کا مواد دکھانے پر پابندی کے فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں