آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے ہم سب ایک ہیں: فردوس عاشق

اسلام آباد: (سٹی نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے ہم سب ایک ہیں، سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قومی سلامتی، ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے، امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا۔ انہوں نے کہا خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں