ملتان:بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت

ملتان(رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عمران خان گھر بیٹھ کر صرف ٹیوٹر ہی چلا سکتے ہیں یہ بات انہوں نے تنظیمی دورے کے موقع پر محمد اظہر مختیار لالیکا عابد علی امجد حسین محمد نواز دیگر اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کہی موجودہ حکومت بے روزگاری مہنگائی لوڈشیڈنگ اور آئے روز گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو سڑکوں پر لے آئی ہے تحریک انصاف نے ماضی میں جو وعدے کیے انہیں تکمیل تک تو دور کی بات وہ اپنی بات پر قائم ہی نہیں عوام ان کا جھوٹ جان چکی ہے جھوٹ کاپلندہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا نمزد کہا کہ چیئرمین سید مصطفی کمال پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جن کو ایک موقع ملا انہوں نے ثابت کرکے پوری دنیا کو دکھا دیا کراچی دنیا کے 56 بڑے ملکوں سے بڑا شہر کراچی ہے آپ نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان جو پاک سرزمین کا سرمایہ ہیں ان کو نوکریوں کے ناموں پر بیوقوف بنایا گیا پاک سرزمین پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی قیادت کو اقتدار میں آنے کی دعوت دی اور آئندہ بھی ان کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچائیں گے اس موقع پر بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور مصطفی کمال کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں