”یہ ہیں وہ لڑکیاں جن کیساتھ اس کا چکر چل رہا ہے اور۔۔۔“ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے ”دھماکہ“ کر دیا،

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ نے تشدد اور مختلف خواتین کیساتھ رنگ رلیاں منانے کے الزام عائد کرنے کے بعد ان تمام لڑکیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہیں جن کیساتھ اپنے شوہر کی جانب سے تعلقات قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے سب سے پہلے مبینہ طور پر کراچی کی رہائشی علیشبا کی تصاویر اور اس کیساتھ اپنے شوہر کی گفتگو کے سکرین شاٹس اپ لوڈ کئے اور لکھا ”یہ علیشبا ہے، یہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہتی ہے اور فحاشہ ہے۔ اس کا موبائل نمبر یہ ہے اور دیکھو یہ میرے شوہر کیساتھ کیسی باتیں کرتی ہے۔ میرے فیس بک کے دوستو! اس نے شرم اور حیاءبیچ دی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے ناگ پور کی ایک لڑکی ’منجو مشرا‘ کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور مذکورہ لڑکی کو ناگن قرار دیتے ہوئے لکھا ”دیکھو! مردوں کیساتھ کیسے باتیں کرتی ہے ناگ پور کی ناگن، یہ اس کا موبائل نمبر ہے اور اس نے اتنی سی عمر میں ہی شرم و حیاءبیچ دی ہے۔ مرد ہے میرا شوہر کرکٹر، فاسٹ باﺅلر، مشہور شخصیات محمد شامی۔۔۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں