کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا

کراچی: ( سٹی نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشتگرد جان عالم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی ٹو شاہد کریم کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے انسپکٹر شفیق تنولی پرخودکش دھماکا کروانے کا اعتراف بھی کیا۔ دہشتگرد پریشرککر بم، ٹینس بال بم اورموٹرسائیکل بم بنانےکاماہر ہے۔

ملزم نے 2013ء میں امام بارگاہ عزا خانہ کوثر میں دو بم دھماکے کیے۔ مومن آباد تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ 2014ء میں سائٹ میٹروویل میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔

2012میں اے این پی کے کارکن امیرسردارکا قتل اور2013ء میں اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان پر بم دھماکا کیا۔ گرفتار دہشتگرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں