پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں ڈیڈلاک، نرخ‌ بڑھنے سے عوام پریشان

لاہور: ( سٹی نیوز) محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ازخود اضافہ سے ڈیمارنڈ اینڈ سپلائی متاثر ہو گئی، شہر میں آٹے کے بحران جنرل سٹورز من مانے ریٹ میں آٹا فروخت کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں 3 ہفتوں میں دو سو روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد جنرل سٹوروں نے آٹا سٹاک کرنا شروع کر دیا۔ اْدھر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ایک بار آٹے کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیاد ی حق ہے، شہریوں کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کی اشیاء ملنی چاہئیں، ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوراک تیسری دنیا کے ممالک کا اہم مسئلہ ہے، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ گذشتہ روز پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت ازخود بڑھانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کا بیان یکطرفہ ہے، حکومت اسے تسلیم نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں