معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کی نظر میں گورا رنگ اور خوبصورتی الگ چیزیں

لاہور: ( سٹی نیوز) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے معاشرے میں گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت سمجھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ اس کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ وہ ہمیشہ جلد گورا کرنے والی مصنوعات کے اشتہارات میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کرتی آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی جلد میں موجود میلانن کی مقدار کا آپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم سب رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں