وزیراعظم نے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کا جو وعدہ کیا تھا، جلد پورا ہو گا: شبلی فراز

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شوگر مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا جو جلد پورا ہو گا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹر پیغام میں قوم کو یقین دلایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد کیلئے بنی گالہ میں اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں