بابا سویٹس اینڈ بیکرز پر چھاپہ مارا تو اندر پڑے ہوئے ٹب میں رس گلوں کے ساتھ مکھیاں تیر رہی تھیں

پسرور (سٹی نیوز )اے سی ظہیر لیاقت کے حکم پر فوڈ انسپکٹر سعید احمد کے ہمراہ قصبہ چوبارہ میں مٹھائی بنانے والی ایک بڑی دکان بابا سویٹس اینڈ بیکرز پر چھاپہ مارا تو اندر پڑے ہوئے ٹب میں رس گلوں کے ساتھ مکھیاں تیر رہی تھیں صفائی کا انتظام نہ ہو نے کے برابر تھا اور مٹھائی کی تیاری میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا تھا دکان میں کیڑے مکوڑے آزادانہ گھوم رہے تھے فوڈ انسپکٹر نے فوری طور پر دکان کی تالہ بندی کرتے ہوئے رپورٹ اے سی پسرور اور محکمہ فوڈ کے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔فوڈ انسپکٹر کے چھاپے کے دوران بہت سے لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے مبینہ طور پر رس گلوں کے ٹب میں مری ہوئی مکھیاں اور دکان میں صفائی کی خستہ صورتحال کو بچشم خود دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں