کچھ بیماریاں جیسے کینسر ایسی ہوتی ہیں کہ انسان بستر سے لگ جاتا ہے اور ڈاکٹر بھی جواب دے دیتے ہیں

نیویارک(ویب دیسک) کچھ بیماریاں جیسے کینسر ایسی ہوتی ہیں کہ انسان بستر سے لگ جاتا ہے اور ڈاکٹر بھی جواب دے دیتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایک ایسا مشروب بتائیں گے جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام طاقتور ہوجائے گا بلکہ اس کی وجہ سے خون بھی بنے گا اورساتھ ہی آپ کے جسم میں بے پناہ توانائی بھی آجائے گی۔یہ مشروب آپ بآسانی تیار کرسکتے ہیں اور اس کا ذائقہ بھی مزیدار ہے۔
اجزاء
ایک کلوگرام چقندر
ایک کلوگرام خالص شہد
ایک لیموں
آدھ کلوگرام گاجریں
تین مالٹے
تین سیب
بنانے کا طریقہ
تمام اجزا ء کو ایک بلینڈر میں ڈال کر تب تک پیسیں جب تک تمام اشیاء یکجان نہ ہوجائیں۔اس مشروب کو ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور ہر صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔صرف دس دن میں آپ اپنے اندر واضح تبدیلی دیکھیں گے اور خود کو توانائی سے بھرپور پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں