سٹاک مارکیٹ: مسلسل آٹھویں کاروباری سیشنز میں تیزی، انڈیکس 170.58 پوائنٹس بڑھ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل آٹھویں کاروباری سیشنز کے دوران بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 170.58 پوائنٹس بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ آٹھ کاروباری سیشنز کے دوران تیزی دیکھنے کو مل رہی، گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ پر ہونے والے حملے کے باوجود انویسٹرز کی طرف سے ٹریڈنگ میں بھرپور دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

گزشتہ روز پہلے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس 151.39 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 35202.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پہلے دو گھنٹوں کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، صبح گیارہ بج تک انڈیکس میں 244.67 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 400 کی حد عبور کر گیا تھا۔

پورے کاروباری روز کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم اس دوران معمولی مندی بھی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 170.58 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 353733.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

کاروبار کے دوران 35 ہزار 300 کی حد بحال ہوئی جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.48 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی، اس دوران 24کروڑ 10 لاکھ 68 ہزار 50 شیئرز کا لین دین ہوا،جس کےباعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے تیزی دیکھنے کو ملی تھی، گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز دہشتگردوں نے سٹاک مارکیٹ پر حملہ کیا تھا، تاہم یہ حملے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے پست نہ کر سکے، 100 انڈیکس میں 242.31 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 34181.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ، دوسرے کاروباری روز بھی انڈیکس میں مارکیٹ 240 پوائنٹس اضافہ سے 34 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

تیسرے روز کے دوران بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، 100 انڈیکس 485.27 پوائنٹس بڑھ گیا تھا جس کے بعد 34907.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

چوتھے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا تاہم حصص مارکیٹ کا اختتام 88.77 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34978.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پانچویں کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی ملی، اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر دیکھنے کو ملا جس کے بعد انڈیکس 73.20 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 35051.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں