چین: بس جھیل میں گر گئی، 21 طلبہ ہلاک

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں کالج کی بس جھیل میں گر گئی جس کے باعث 21 طلبہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بس چین کے صوبے “گوئیزو “میں واقع “ہونگشان “جھیل میں گری، بس سڑک کنارے نصب جنگلے کوتوڑ کر جھیل میں گر گئی، بس میں 36 افراد سوار تھے، 21 طلبہ موقع پر ہی چل بسے جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بس کالج کے داخلہ امتحانات کے لیے طلبہ کو لے کر جا رہی تھی۔ تاحال حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں