سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حالت اچھی نہیں ہے،ر شوت اور چور بازاری کی وجہ سے معیشت متاثرہورہی ہے

کراچی (سٹی نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حالت اچھی نہیں ہے،ر شوت اور چور بازاری کی وجہ سے معیشت متاثرہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کا ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران ہے،ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت ضروری ہے ہم تیسری سیاسی قوت بنائیں کیونکہ تیسری قوت کسی ایک صوبے سے نہیں پورے ملک سے بنے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مہاجر بھکر گئے ہیں لیکن میرے لیے ایم کیو ایم کے سارے دھڑے برابر ہیں،ہمیں صرف مہاجر نہیں پٹھان،بنگالیوں اورسب کو ساتھ لیکر چلنا ہے،ایم کیو ایم ہو یا پی ایس پی میرے لیے برابر ہیں۔سابق صدرکا مزید کہناتھا کہ میں آج کے جلسے سے پاکستانیت کا آغاز کررہا ہوں،آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک کی جماعت ہوگی جبکہ مجھے معلوم ہے جب تک میں خود حاضر نہیں ہونگا اس وقت کامیابی نہیں ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں