یاسر حسین ترک اداکاروں کو عالمی کچرا کہہ کر پھنس گئے

لاہور: (سٹی نیوز) اداکار یاسر حسین کو ترک اداکاروں کو ’’عالمی کچرا ‘‘کہنا مہنگا پڑ گیا،

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار یاسر نے سوشل میڈیا پر ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘کے کرداروں سے مماثل نوجوانوں کی تصویر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر‘‘۔

یاسر حسین کی اس پوسٹ پراداکارہ انوشے اشرف نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ کوئی کچرا نہیں ہوتا، دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں۔ یاسر نے اس ردعمل پر جواب در جواب کا سلسلہ شروع کردیا اور دونوں میں اچھی خاصی نوک جھونک ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں