ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

ممبئی: (سٹی نیوز) بھارت کے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی ہدایت پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، آپ سب میرے لئے دعا کریں۔

دوسری جانب ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا نے بھی مداحوں کو سوشل میڈیا پر ٹیسٹ مثبت آنے کا کہا ہے، دونوں کچھ عرصے سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور عمومی تاثر کے مطابق دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے ملائکہ اروڑا بھارتی اداکار ارباز خان کی شریک حیات تھیں، دونوں کے مابین شادی کے 19 برس بعد 2017 میں طلاق ہوئی، دونوں کا ایک 16 سالہ بیٹا ارہان بھی ہے۔

یاد رہے کہ ملائکہ اور ارجن سے پہلے امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشک، بہو ایشوریا اور پوتی ارادھیا بھی کورونا وائرس میں مبتلا رہ چکے ہیں تاہم علاج کے بعد اب صحت مند ہیں۔ بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس کے ہزاروں کیسز روزانہ کے حساب سے سامنے آ رہے ہیں، صرف گزشتہ روز 90 ہزار ہندوستانی کورونا میں مبتلا ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں