کراچی: 5 سالہ بچی کی لاش ملنے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، 11 افراد زیر حراست

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی کے علاقے عیسی نگری میں خالی پلاٹ سے 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے پر پولیس نے قتل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

پی آئی بی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ سے پانچ سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔ تفتیشی پولیس پہلے ہی کیس میں 2 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

بچی جمعہ کی صبح سات بجے گھرکے قریب واقع دکان سے بسکٹ لینے نکلی تھی۔ دکان سے بسکٹ لینے کے بعد بچی ماروا گھر نہیں پہنچ سکی تھی۔ گھرسے کچھ فاصلے پرگراونڈ میں واقع کچراکنڈی سے ماروا کی لاش گزشتہ شب ملی۔ ماروا کا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔ علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں