انڈر نائنٹین ورلڈ کپ، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کا ٹیم کیمپ کا دورہ

کراچی: (سٹی نیوز) انڈر نائٹین ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے ہیڈکوچ مصباح الحق نے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا دورہ کیا۔ بالنگ کوچ وقار یونس نے بھی کھلاڑی کی پریکٹس کا جائزہ لیا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا دورہ کیا۔ دونوں کوچز نےانڈر نائٹین کھلاڑیوں کواپنے تجربات سے مستفید کیا۔ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جنوری سے این سی اے میں جاری ہے۔

تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد قومی انڈر19اسکواڈ دس جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گا، میگا ایونٹ کا آغاز 17جنوری سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں