‘ایران کی جوابی کارروائی امریکا کے منہ پر طمانچہ، ایئربیس پر حملہ کامیاب رہا’

تہران: (سٹی نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم آج دنیا کے غنڈوں کے خلاف متحد ہوگئی ہے، جوابی کارروائی امریکا کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سلیمانی کی مدد سے عراق، شام اور لبنان میں امریکی منصوبے ناکام بنائے گئے۔ ایران اس سے بڑا حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی ایئربیس پر حملہ کامیاب رہا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران کا بہادر سپوت تھا۔ وہ صرف فوجی نہیں بلکہ سیاسی میدان میں بھی جرات کا مظاہرہ کرتے تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ سلیمانی نے مغربی ایشیا میں امریکی منصوبوں کو ناکام بنایا تھا۔ انھوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کی۔ سلیمانی کی مدد سے عراق، شام اور لبنان میں امریکی منصوبے ناکام بنائے گئے۔ سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں