نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 26 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق جو کچھ کہا وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں