بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن مندر پہنچ گئیں لیکن وہاں پہنچ کر ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، مقدمہ درج ، جوتوں سمیت مندر میں نہیں گئی تھیں بلکہ ۔ ۔ ۔

بھونیشور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بغیر اجازت مندر میں شوٹنگ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روینہ ٹنڈن مندر کے احاطے میں خوبصورتی کو نکھارنے کے نسخے بتارہی ہیں، بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں قائم گیارہویں صدی کے قدیم سری لنگا راج مندر میں فلمائی گئی یہ ویڈیو کسی شخص نے موبائل فون کیمرہ کی مدد سے ریکارڈ کی ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دائیں بازو کے ہندوؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا کیوں کہ جس مقام پروڈیو ریکارڈ کی گئی ہے وہاں کسی بھی قسم کا کیمرا لے جانے کی اجازت نہیں۔ مندر کے منتظم اعلیٰ راجیو پریدانے روینہ ٹنڈن کے اس اقدام پر مقامی پولیس سٹیشن میں اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔
دوسری جانب بھونیشور ڈی سی پی ستیہ برت بھوئی نے مندر انتظامیہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اداکارہ پر لگائے جانے والے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔ مندر انتظامیہ انچارج راجیو پریدا کا کہنا ہے کہ مندر میں صرف ان لوگوں کو موبائل لے جانے کی اجازت ہے جو مندر میں خدمات انجام دیتے ہیں لہٰذا انہوں نے اداکارہ کے اس عمل کو سیکیورٹی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں