ٹریکٹرز کی فروخت میں یومیہ 30 یونٹس تک کمی ہو گئی

کراچی: ( سٹی نیوز) ٹریکٹرز کی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس میں متوقع کمی کی وجہ سے فروخت میں کمی ہوئی ہے جبکہ نئے ٹریکٹروں کی خریداری بکنگ 25 تا 30 یونٹس یومیہ تک کم ہو گئی ہے۔

13 مئی کو حکومت کی جانب سے زرعی پیکیج کے تحت نئے ٹریکٹر کی خریداری پر سیلز ٹیکس میں 5 فیصد سبسڈی کا کہا گیا تھا جبکہ پیکیج میں آئندہ ایک سال کے دوران ٹریکٹرز کی خریداری پر سبسڈی کیلئے 2.5 ارب روپے رکھنے کی بھی تجویز تھی۔

تاہم ابھی تک اس حوالے سے ایس آر او جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ٹریکٹروں کی بکنگ 80 تا 100 یونٹس یومیہ سے 25 تا 30 یونٹس یومیہ تک کم ہو گئی ہے۔

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سینئر ڈائریکٹر سہیل بشیر رانا کے مطابق کاشتکار طبقہ سیلز ٹیکس میں متوقع رعایت کی وجہ سے نئے ٹریکٹرز کی خریداری بکنگ نہیں کروا رہے جس کی وجہ سے بکنگ میں کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں